ابنا: ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ ایک امریکی اہلکار نے ایسوشی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کئی ماہ سے شام میں سرگرم عمل مسلح دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے امریکی اہلکار کے مطابق امریکہ اردن میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔ اس سے قبل ایسی خبریں موصول ہوئی تھیں کہ امریکہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو اردن میں تربیت دے رہا ہے لیکن اب امریکی حکام نے اس خبر کی توثیق کردی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا دہشت گردوں کے ساتھ قریبی رابطہ ہی نہیں بلکہ امریکہ دیگر ممالک میں سرگرم عمل دہشت گردوں کی تربیت بھی کرتا ہے۔
26 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403325
امریکی حکام نے ان خبروں کی تائيد کردی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکہ شام میں ان مسلح دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے جو شامی حکومت اور عوام کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ امریکہ دہشت گردوں کے ذریعہ شام کو اسرائيل کے مقابلے میں کمزور بنانا چاہتا ہے۔